اسلامی جمہوریہ
ِپاکستان نہ صرف اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے بلکہ واحد مسلم ایٹمی ملک
کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ ماشاء اللہ سے پاکستان کے پاس دنیا کی چھٹی سب سے بڑی فوج
موجود ہے جو اس پاک سر زمین کے ایک ایک انچ زمین اور ایک ایک پاکستانی کی حفاظت
کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اس بات کو آج نہیں
برسوں پہلے سعودی عرب کے شاہ فیصل شہید نے بھی تسلیم کیا تھا اور پاکستان کو اسلام
کا قلعہ قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا افواہیں پھیلا کر اپنےہی ملک کے
مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ آج کے
جدید دور میں جب ایک چھوٹے سےملک میں ہونے والا کوئی بھی واقع بڑی آسانی سے
سیٹیلائٹ کے ذریعے کہیں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دور میں اس قسم کاسرجیکل اسٹرآئیک کا ہونا اور اس کا کوئی ثبوت فراہم نہ
کرنا بھارت کے جھوٹ کو ثابت کرتا ہے۔ بھارت اس قسم کے جھوٹ بول کر صرف اپنی عوام
کو بے وقو ف بنا سکتا ہے، دنیا کو نہیں۔ بھارت پاکستان کا طاقت کے ذریعے کچھ نہیں بگاڑ
سکتا اور مجبوری ہے کہ وہ اپنی عوام کو یہ بتا بھی نہیں سکتا۔ سرجیکل اسٹرائیک
مذاق نہیں ہے۔ اس کے لیے جو فوجی صلاحیتیوں
اور ساز وسامان کی ضرورت ہوتی ہے وہ تو بھارت کے پاس ہے ہی نہیں۔ بھارتی فوجی صرف باڈرز پر اپنی چھاؤنیوں سے
پاکستان کے شہری اور آبادی والے علاقوں پر چھپ کر فائرنگ کر سکتے ہیں اور کچھ
نہیں۔ پاکستانی افواج اس وقت پوری طرح ہوشیار اور چاق و چوبند ہیں اور بھارتی
افواج کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستانی افواج پچھلے کئی سالوں سے
حالت ِ جنگ میں ہے اور وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل (ریٹائر ) پرویز مشرف نے بھارت میں اپنے ایک
انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستانی افواج جانتی ہے کہ اس کا دشمن کون ہے اور اس کی
تعداد اور طاقت کیا ہے۔ اسی حساب سے پاکستانی افواج تیاری کرتی ہے اور بھارت اس
غلط فہمی میں نہ رہے اور اپنے آپ کو عددی بنیاد پر زیادہ ہونے پر طاقتور تصور نہ
کرے کیوں کہ پاکستان افواج کی تیکنیک اور تربیت بھارتی افواج سے بہت بہتر ہے۔ ہمیں باحیثیت مسلمان اور پاکستانی اپنی فوج پر
فخر ہے اور یہ فخر غلط بھی نہیں کیوں کہ پاکستانی افواج دنیا کی سب سے بہترین
افواج میں سر ِ فہرست ہے۔ ہمیں اپنی افواج کی بہادری ، شجاعت، جواں مردی، تربیت
اور جذبہ ِ حب الواطنی پر بھروسہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ بھروسہ غلط نہیں۔ پاکستان تا قیامت قائم رہنے کے لیے وجود میں
آیا ہے اور تا قیامت قائم رہے گا۔ یہ میرا ایمان ہے ۔ یہ ہر پاکستانی کا ایمان ہے۔
پاکستان زندہ باد۔ پاک فوج پائندہ باد۔ پاک فوج کو دل کی گہرائیوں سے پورے پاکستان
اور پاکستانیوں کی جانب سے سلام۔
محمد ندیم جمیل ۔ جامعہ کراچی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں